Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / انڈین مجاہدین کے خلاف چارج شیٹ داخل

انڈین مجاہدین کے خلاف چارج شیٹ داخل

نئی دہلی ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے ستمبر 2010ء کو جامع مسجد کے قریب بم دھماکہ کرنے کی پاداش میں ممنوعہ تنظیم انڈین مجاہدین کے 3 مشتبہ کارکنوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے پاکستان کے ریاض بھٹکل کی ایماء پر دھماکے کئے تھے۔ پولیس نے سید اسمعیل آفاق ، عبدالصبور اور ریاض احمد سعیدی کے خلاف مختلف الزامات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس چارج شیٹ کو ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے پیش کیا گیا جہاں پر مقدمہ کی سماعت 9 فبروری سے ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT