Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / انڈین مجاہدین کے دو مفرور ارکان دولت اسلامیہ میں شامل؟

انڈین مجاہدین کے دو مفرور ارکان دولت اسلامیہ میں شامل؟

نئی دہلی 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین کے دو مفرور ارکان نے خطرناک تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ لوک سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی۔ ریاستی وزیر برائے داخلہ ہری بھائی پراتھی بھائی چودھری نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں کہاکہ انٹلی جنس کی رپورٹ کے مطابق انڈین مجاہدین کے دو ارکان جو گزشتہ کئی سالوں سے مفرور ہیں۔ تاہم اب یہ اطلاع ملی ہے کہ اُنھوں نے دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ البتہ انٹلی جنس نے سیمی ارکان کے نیپال میں پناہ گزین ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔ انڈین مجاہدین کے نیپال کے علاوہ خلیج اور پاکستان میں بھی خفیہ ٹھکانے موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT