Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین ویلس ماسٹرس ‘ فائنل میں روجر فیڈرر اور اسٹان واورنکا کا مقابلہ

انڈین ویلس ماسٹرس ‘ فائنل میں روجر فیڈرر اور اسٹان واورنکا کا مقابلہ

انڈین ویلس 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) روجر فیڈرر اور اسٹان واورنکا نے اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیت کر انڈین ویلس ماسٹرس ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ فیڈرر نے امریکہ کے 17 ویں نمبر سیڈ جیک سوک کے خلاف 6 – 1, 7 – 6 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ وہ پانچویں مرتبہ یہ خطاب جیتنے کوشاں ہیں۔ امریکی اوپن چمپئن واورنکا نے اسپین کے پابلو کارینو بوسٹا کے خلاف 6 – 3, 6 – 2 سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ واورنکا یہاں کوارٹر فائنل سے آگے آئے ہیں۔ فیڈرر کوارٹر فائنل میں نک کرگئیوں کے خلاف سخت جدوجہد کے بعد آگے بڑھے ہیں اور وہ اس ٹورنمنٹ میں پانچویں مرتبہ خطاب حاصل کرنے کوشاں ہیں۔ فیڈرر نے چوتھے راونڈ کے مقابلہ میں اپنے قدیم حریف رافیل نڈال کے خلاف 6 – 2, 6 – 3 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ فیڈرر چھ مہینے کا عرصہ ٹینس کی دنیا میں پس منظر میں چلے گئے تھے تاہم انہوں نے جاریہ سال سے ایک بار پھر شاندار واپسی کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے جاریہ سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتا تھا اور اب وہ انڈین ویلس ٹورنمنٹ پانچویں مرتبہ حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT