Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین ویلس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم

انڈین ویلس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم

پئیس اور ڈیل پوٹرو جوڑی کو پہلے راونڈ میں شکست
انڈین ویلس ( امریکہ ) 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اے ٹی پی انڈین ویلس ماسٹرس ٹورنمنٹ میں آج ہندوستان کا چیلنج ختم ہوگیا جب لئینڈر پئیس اور ان کے ارجنٹینا کے پارٹنر یوان مارٹن ڈیل پوٹرو کو مینس ڈبلز کے پہلے ہی راونڈ میں شکست ہوگئی ۔ پئیس اور ڈیل پوٹرو کی جوڑی کو لکژمبرگ کے جائیلس ملر اور امریکہ کے سام کواری کی جوڑی کے خلاف 3 – 6, 4 – 6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ کواری اور ملر کی جوڑی نے ہر سیٹ میں پئیس و ڈیل پوٹرو کی جوڑی کی سرویس ایک ایک بار بریک کی اور یہی ان کی کامیابی کیلئے کافی ہوگیا ۔ ہندوستانی و ارجنٹینی کھلاڑی کی جوڑی کو کم از کم آٹھ مواقع مخالف جوڑی کی سرویس بریک کرنے کے دستیاب ہوئے تھے لیکن یہ جوڑی اس کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیںہوسکی ۔ اس کے برخلاف ملر اور کواری نے تین بریک پوائنٹ مواقع سے فائدہ اٹھایا اور پئیس ۔ پوٹرو جوڑی کی سرویس بریک کی ۔ لئینڈر پئیس کی شکست کے ساتھ انڈین ویلس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہوگیا ہے کیونکہ روہن بوپنا اور پبلو کئیواس کی جوڑی کو پہلے ہی اپنے افتتاحی راونڈ کے مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT