Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین ویلس ٹینس ٹورنمنٹ ‘ کربر اور وزنیاکی کو کامیابی

انڈین ویلس ٹینس ٹورنمنٹ ‘ کربر اور وزنیاکی کو کامیابی

SINGAPORE - OCTOBER 27: Angelique Kerber of Germany celebrates victory in her singles match against Madison Keys of the United States during day 5 of the BNP Paribas WTA Finals Singapore at Singapore Sports Hub on October 27, 2016 in Singapore. (Photo by Clive Brunskill/Getty Images)

جرمنی اسٹار کربر کی عالمی نمبر ایک رینکنگ یقینی ۔ امریکی اسٹار سیرینا ولیمس پر سبقت

انڈین ویلس ( کیلیفورنیا ) 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دوسرے نمبر سیڈ جرمنی کی انجلیک کربر نے بی این پی پریباس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنی سب سے بہترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسرے راونڈ میں داخل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے دوسرے راونڈ میں اپنے ہی ملک کی آنڈرے پٹکوچ کے خلاف ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 – 2, 6 – 1 سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ کربر اس کامیابی کے بعد پوائنٹس کے اعتبار سے امریکہ کی سریینا ولیمس کے آگے نکل گئی ہیں اور عالمی سطح پر نمبر ایک رینکنگ حاصل کر لیں گی ۔ کربر کو سال 2017 کے آغاز کے بعد سے اب تک ہوئے مقابلوں میں جدوجہد کا سامنا تھا اور وہ اپنے روایتی فارم میں نظر نہیں آ رہی تھیں لیکن انہوں نے انڈین ویلس میں اپنے افتتاحی مقابلہ میں شاندار مظاہرہ کیا ہے اور اپنی مخالف کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع دئے بغیر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ گذشتہ سال دو گرانڈ سلام جیتنے کے بعد اس بار ایک بار پھر اپنے روایتی فارم میں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے اس میچ میںپٹرکووچ کی سرویس پانچ مرتبہ بریک کی اور اپنی سرویس کو ایک بار بھی بریک کئے جانے کا موقع نہیں دیا ۔ میچ کے بعد کربر نے کہا کہ یہ کوئی آسان مقابلہ نہیں تھا ۔ ہم ایک دوسرے کو ہمیشہ سے جانتے ہیں اور کسی دوست سے میدان پر مقابلہ کرنا سہل نہیں ہوتا لیکن انہوں نے صرف اپنے کھیل پر اور کورٹ پر توجہ مرکوز رکھی تھی ۔ کربر کا تیسرے راونڈ میں مقابلہ پاولینا پرمنٹئیر کے ساتھ ہوگا جنہوں نے قزاقستان کی یولیا پوٹنٹ سیوا کے خلاف 6 – 2, 6 – 3 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ خواتین کے ایک اور دوسرے راونڈ کے مقابلہ میں 13 ویں نمبر سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے پولینڈ کی کولیفائر مگڈا لینیٹ کے خلاف 6 – 3, 6 – 0 سے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے علاوہ جاپان کی ابھرتی ہوئی اسٹار اوساکا نے چین کی 30 ویں نمبر سیڈ زہانگ شوائی کے خلاف 6 – 4, 6 – 2 سے کامیابی حاصل کی ۔ چیک جمہوریہ کی کیٹرینا سینیاکوا نے 23 ویں نمبر سیڈ اسپین کی کارلا سواریز نوارو کے خلاف 6 – 3, 7 – 5 سے کامیابی حاصل کی ۔ امریکہ کی میڈیسن کیز نے کولمبیا کی ماریانا ڈک مرینو کے خلاف 6 – 1 , 7 – 5 سے اپنا میچ جیت لیا ۔ مردوں کے زمدہ میں جاپان کے یوشیوتو نشیئیوکا نے فرانس کے جیریمی چارڈی کے خلاف 6 – 2, 6 – 4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ امریکہ جان اسنر نے قزاقستان کے میکائیل کوکشکن کے خلاف اپنا میچ 7 – 6, 7 – 6 سے جیت لیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT