Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین ویمن کو انگلینڈ کیخلاف آج جیت لازمی

انڈین ویمن کو انگلینڈ کیخلاف آج جیت لازمی

دھرمشالا ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم جو اپنا گزشتہ مقابلہ پاکستان کے خلاف D/L سسٹم کے ذریعے محض دو رنز سے ہارتے ہوئے بدقسمت رہی، اب اپنی بقاء کی جنگ لڑے گی جب وہ طاقتور انگلینڈ ٹیم کا آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں کل یہاں سامنا کرے گی۔ کل اگر شکست ہوجائے تو عملاً میزبان ٹیم اس کامپٹیشن سے خارج ہوجائے گی اور میتھالی راج زیرقیادت ٹیم کو امید ہوگی کہ انگلینڈ کی خواتین کے خلاف وہ اپنا بہترین مظاہرہ پیش کرپائیں گے۔ گزشتہ ایڈیشن کے برخلاف جہاں انڈین ویمن گروپ مرحلے میں خارج ہوگئے تھے، اس مرتبہ انھیں طاقتور دعوے دار بتایا جارہا تھا، کیونکہ T20 فارمٹ میں اُن کا حالیہ مظاہرہ کافی اچھا رہا ہے، جس میں طاقتور آسٹریلیا کے مقابل جنوری میں اُن ہی کی سرزمین پر 2-1 کی تاریخی سیریز فتح شامل ہے۔ پھر رواں ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کو 3-0 سے وائٹ واش بھی کیا تھا۔ گزشتہ میچ میں بھی ہندوستان جیت جاتا لیکن بارش نے سارا کھیل بگاڑ دیا اور پاکستان کو کامیاب قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT