Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین کرکٹ کیلئے 2006-07 شاید مایوس ترین سال رہا : تنڈولکر

انڈین کرکٹ کیلئے 2006-07 شاید مایوس ترین سال رہا : تنڈولکر

ممبئی ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)سچن تنڈولکر نے آج کہا کہ انڈین کرکٹ 2007 ء ورلڈ کپ تک پہونچتے ہوئے شاید اپنی پستی تک چلی گئی تھی ، جہاں سے اُسے بحال کرتے ہوئے نئی سمت دی گئی۔ سچن نے کہاکہ ٹیم انڈیا نے 2007 ورلڈ کپ منعقدہ ویسٹ انڈیز میں پہلے راؤنڈ سے اخراج کے بعد بڑی تبدیلیاں دیکھی اور اس کے آخرکار زبردست فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ اسٹار بیٹسمین یہاں ایک پروگرام کے موقع پر ماضی کے جھروکے سے اپنی یادوں کااظہار کررہے تھے ۔ سچن کا کہنا ہے کہ وہی مرحلہ رہا جس کے دوران گریگ چیپل انڈیا کوچ تھے اور شاید انڈین کرکٹ بحران سے گذر رہی تھی ۔ چیپل کی سورو گنگولی اور بعض دیگر سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ چپقلش منظرعام پر آنے کے بعد انڈین کرکٹ کی شبیہ بگڑنے لگی تھی ۔ 2007ء ورلڈ کپ میں راہول ڈراویڈ زیرقیادت ہندوستان کو گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش اور سری لنکا نے ہرایا اور سابق چمپیئنس کو اوپننگ راؤنڈ سے خارج ہونا پڑا ۔ بعد میں سچن 2011ء ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ رہے جس نے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں عالمی خطاب جیتا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT