Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انڈین یونین مسلم لیگ عوامی خدمت کیلئے وقف

انڈین یونین مسلم لیگ عوامی خدمت کیلئے وقف

تلنگانہ میں غریبوں کیلئے مفت مکانات کی تعمیر کا وعدہ ‘ ریاستی صدرامتیاز حسین کا انٹرویو
کاغذنگر ۔10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنے والے دنوں میں تلنگانہ ریاست کے عوام کو مفت رہائشی مکانات کی تعمیر کیلئے ہر ممکنہ اور موثر جدوجہد کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار کاغذنگر کو دورہ پر آئے ہوئے انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی تلنگانہ ریاست صدر جناب محمد امتیاز حسین نے ’’سیاست‘‘ نامہ نگار محمد عبدالجمیل کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا ۔ آصف آباد ضلع کے کاغذنگر میں آئی یو ایم ایل پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اور کارکنوں میں جوش و خروش میں اضافہ کرنے کی غرض سے آئی یوایم ایل پارٹی تلنگانہ ریاستی صدر محمد امتیاز حسین نے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے کاغذنگر کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر  انہوں نے سیاست نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ قومی صدر ای احمد  رکن پارلیمان کی جانب سے سارے ہندوستان میں مسلم لیگ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے سارے ہندوستان میں بیت الرحمہ(Baitul Rahma) کے نام سے لگ بھگ 30ہزار  مکانات کا مفت تعمیراتی  کاموں کو انجام دیا گیا ہے اور اس کے تحت آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے غریب عوام کا تفصیلی طور پر سروے کرتے ہوئے غریب عوام کو بھی مفت رہائشی مکانات کی منظوری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ IUML پارٹی خاموشی کے ساتھ عوامی خدمات انجام دے رہی ہے ‘ تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دیا جاسکے ۔ تلنگانہ ریاست کے نئے 31 اضلاع میں ( بی پی ایل ) غریبوں کی تفصیلی طور پر انکوائری اور سروے کرواتے ہوئے مفت رہائشی مکانات کی منظوری کرنے کا تیقن دیا ۔ اس لئے انڈین یونین مسلم لیگ قومی صدر کی ہدایت پر تلنگانہ کے 31 اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے تلن نئی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔ اس ضمن میں تلنگانہ کے نئے 31 اضلاع کے دورے کئے جارہے ہیں ۔منڈل سطح کی بھی عنقریب کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے ۔ انہوں نے محمد امتیاز حسین آئی یو ایم ایل پارٹی ریاستی صدر اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں سب سے پہلے آصف آباد میں ضلع کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ تلنگانہ کے پسماندہ علاقہ میں IUML پارٹی مضبوط ثابت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت مکمل طور پر عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوامی مسائل کے بجائے عوام کوآپس میں لڑا رہی ہیں ۔ مرکزی حکومت خصوصاً اسلامی شریعت میں مداخلت کرنا چاہتی ہے لیکن آئی یو ایم ایل پارٹی کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ اسلامی قانون اور شریعت میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر انہوں نے ریاست تلنگانہ میں موجود انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اپنے گاؤں میں پارٹی کے حق میں تشہیر کرتے ہوئے عوامی مسائل اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی کے نام کو روشن کریںتاکہ آنے والے دنوں انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی زیادہ سے زیادہ کرسکے ۔اس موقع پر حیدرآباد گریٹر آئی یو ایم ایل پارٹی صدر جناب محبوب عالم اور دوسرے بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT