Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / انکاؤنٹر میں 3 مشتبہ ماؤسٹ ہلاک

انکاؤنٹر میں 3 مشتبہ ماؤسٹ ہلاک

حیدرآباد۔ 19 جون (این ایس ایس) تلنگانہ۔ مہاراشٹرا سرحد پر واقع وینکٹ پور کے قریب آہری جنگلات میں پولیس اور مشتبہ ماؤسٹوں کے درمیان انکاؤنٹر پیش آیا۔ یہاں ملنے والی اطلاعات کے مطابق تلنگانہ گرے ہاؤنڈس اور مہاراشٹرا کمانڈوز کے ساتھ ہوئے اس انکاؤنٹر میں 3 مشتبہ ماؤسٹ ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی پٹرول پارٹی پر ماؤسٹوں نے اندھادھند فائرنگ کی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT