Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / انکاؤنٹر کی تحقیقات پر مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ اور بی جے پی کا متضاد موقف

انکاؤنٹر کی تحقیقات پر مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ اور بی جے پی کا متضاد موقف

بھوپال ۔یکم ؍ نومبر(سیاست ڈاٹ کام)سیمی کے 8 کارکنوں کی مبینہ انکاؤنٹر میں ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کے مطالبہ میں شدت کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ بھوپیندر سنگھ نے آج کہا کہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان سے متضاد موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستی پولیس سربراہ رشی کمار شکلا نے کہا کہ اس واقعہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کی جانی چاہئے۔ شکلا نے کہا کہ انکاؤنٹر کی آزاد اور منصفانہ تحقیقات کیلئے قانون نے ریاستی سی آئی ڈی کو اجازت دی ہے اور سی آئی ڈی قانون کے مطابق اپنا فریضہ ادا کرے گی۔ تاہم وزیرداخلہ بھوپیندر سنگھ نے ان سے مختلف رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال پولیس رینج کے انسپکٹر جنرل یوگیش چودھری پہلے ہی انکاؤنٹر کی تفصیلات سے واقف کرواچکے ہیں۔ اس دوران ڈی جی پی شکلا کے قریبی ذرائع نے کہا کہ وہ سپرنٹنڈنٹ پولیس (سی آئی ڈی) انوراگ شرما کو پہلے ہی اس انکاؤنٹر کی تحقیقات کی ہدایت کرچکے ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT