Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / انکاونٹر میں خاتون نکسلائٹ ہلاک

انکاونٹر میں خاتون نکسلائٹ ہلاک

رائے پور ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ میں ضلع سکما کے جنگلاتی علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ فائرنگ تبادلہ میں آج ایک خاتون نکسلائٹ ہلاک ہوگئی ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ضلع سکما اندرا کلیان ایلسیلا نے بتایا کہ یہ انکاونٹر کونتا پولیس اسٹیشن کے حدود میں گورکھا گاؤں کے قریب انتہا پسندوں اور اسپیشل ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ کی مشترکہ ٹیم کے درمیان پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گھنے جنگل میں سیکوریٹی فورسیس انسداد نکسلائٹس کارروائی میں مصروف تھی کہ ماویسٹوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا ۔ جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ تاہم نکسلائٹس گھنے جنگل کی آڑ میں فرار ہوگئے ۔ جائے وقوع کی تلاشی لینے پر ایک خاتون نکسلائٹ کی نعش دستیاب ہوئی جس کی تحویل سے گولیوں سے بھری ایک بندوق برآمد ہوئی ۔ جنگل کے علاقہ میں مفرور نکسلائٹس کی تلاش جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT