Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / انکاونٹر میں خطرناک گینگسٹرہلاک

انکاونٹر میں خطرناک گینگسٹرہلاک

وارانسی ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک بدنام زمانہ گینگسٹر کو جسکے سر پر 50 ہزار روپئے کا انعام تھا ، یہاں کبیر چھورہامٹھ کے قریب ہاسپٹل کے احاطہ میں اسپیشل ٹاسک فورس نے انکاونٹر میں ہلاک کردیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ( وارانسی ) امریندر سنگھ نے بتایا کہ روہیت عرف سنی سنگھ اپنی ٹولی کے دیگر ارکان کے ساتھ سرکاری ہاسپٹل کے احاطہ میں کل شب اکھٹا ہوا تھا ۔ اسپیشل ٹاسک فورس ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں مارا گیا ۔ اینکاونٹر میں شدید زخمی ایس ٹی ایف کانسٹبل الوک کو ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ٹولی کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ ٹولی کی تحویل سے 2 پستول اور ایک موٹر سیکل ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حالیہ ایک قتل اور ڈکیتی کیس میں سنی کا نام لیا جارہا ہے ۔ جب کہ علاقہ جگت گنج میں 20 لاکھ روپئے لوٹ لیے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT