Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / انکاونٹر میں ماویسٹ کمانڈر ہلاک

انکاونٹر میں ماویسٹ کمانڈر ہلاک

رائے پور ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ تصادم میں ایک ماویسٹ کمانڈر ہلاک ہوگیا ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ( انسداد نکسلائٹ مہم ) جتندر شکلا نے بتایا یہ خونریز جھڑپ آج صبح سویرے ڈورناپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع جنگل میں ڈسٹرکٹ ریزرو پولیس اور باغیوں کے درمیان ہوئی ۔ جنگل میں ماویسٹوں کے روپوش ہونے کی اطلاع پر پولیس کے خصوصی دستوں کو کل شب وہاں روانہ کردیا گیا تھا اور پولیس ٹیم وہاں پہنچتے ہی ماویسٹوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ جس کے بعد گھمسان لڑائی چھیڑ گئی ۔ کچھ دیر بعد نکسلائٹس فرار ہوگئے ۔ تلاشی کے دوران یونیفارم میں ایک نکسلائٹ کی نعش ، ایک دیسی ساختہ ریفل ، 12 گولیاں اور دیگر اشیاء دستیاب ہوئیں ۔ مہلوک کی شناخت ونجم نندا ، عسکری کمانڈر کی حیثیت سے کی گئی جس کے خلاف 12 گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے گئے تھے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT