Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / انکشافات کو بے اثر کرنے حکومت کوشاں : کانگریس کا الزام

انکشافات کو بے اثر کرنے حکومت کوشاں : کانگریس کا الزام

نئی دہلی 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پناما پیپرس مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے آج حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کردیا کہ ان انکشافات کی تحقیقات و نگرانی کیلئے ایک ہمہ ایجنسی گروپ تشکیل دیا جائیگا ۔ کانگریس نے کہا کہ یہ مشکوک عمل ہے اور حکومت ان انکشافات کو بے اثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ان اطلاعات پر کہ 500 ہندوستانیوں کا بیرونی ممالک میں کالا دھن موجود ہے کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ اب یہ مودی حکومت کا امتحان ہے کیونکہ جو نام سامنے آئے ہیں ان میں مودی کے کچھ صنعتکار دوست ‘ سفری ساتھی اور مودی حکومت کے برانڈ ایمبسڈرس کے نام بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT