Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / انکم ٹیکس جائزہ میں کاغذ کا عدم استعمال 3 سال میں 78 فیصد اضافہ

انکم ٹیکس جائزہ میں کاغذ کا عدم استعمال 3 سال میں 78 فیصد اضافہ

نئی دہلی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس دہندگان کے لئے کاغذ سے عاری تخمینے کرنے کے پرجوش پراجکٹ میں گزشتہ 3 سال کے دوران 78 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس پر محکمہ نے رواں مالی سال کے اختتام تک پان ۔ انڈیا سسٹم متعارف کرانے کا ارادہ کیا ہے۔ یہ حکومتی اقدام آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے پالیسی ساز ادارہ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ اکسیس کی جانب سے اکٹوبر 2015 ء میں منتخب میٹرو شہروں میں شروع کیا گیا تھا اور یہ مقصد رہا کہ انکم ٹیکس دہندگان کو ٹیکس محکمہ کے دفاتر کے چکر لگانے میں کمی لائی جائے اور اس طرح کرپشن کے مواقع کم سے کم کردیئے جائیں۔ مالی سال 2015-16 کے دوران پائلیٹ پراجکٹ (ای ۔ اسسمنٹ ) کے تحت 1,014 معاملوں کی تکمیل ہوئی اور اسی طرح 2016-17 کے دوران 14 ہزار کیسوں کا تصفیہ ہوا ۔ جاریہ سال 4100 کیس نمٹائے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT