Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / انکم ٹیکس دفاتر 30ستمبر کو نصف شب تک کام کریں گے

انکم ٹیکس دفاتر 30ستمبر کو نصف شب تک کام کریں گے

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس دفاتر 30 ستمبر کو نصف شب تک کام کریں گے۔ سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہیکہ وہ ڈیکلریشن وصول کرنے کیلئے ملک بھر میں اپنے دفاتر کو کھلا رکھیں گے۔ انکم ڈیکلریشن اسکیم (IDS) کے تحت، ڈومیسٹک بلیک منی، ونڈو کے تحت یہ ڈیکلریشن وصول کئے جارہے ہیں۔ آئی ڈی ایس 2016ء کے تحت ڈیکلریشن کیلئے آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ لہٰذا یہ ڈیکلریشن آفس کے اوقات کے بعد بھی ڈیکلریشن مکمل کرنے کی سہولت دی جارہی ہے۔ پرنسپل چیف کمشنرس کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ کاؤنٹرس کو کھلا رکھنے کو یقینی بنائیں۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹر ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا اہم پالیسی ساز ادارہ ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ انہیں ٹیکس عہدیداروں سے ہدایت ملی ہیکہ وہ نصف شب تک دفاتر کھلے رکھیں۔

 

روپئے کی قدر گھٹانے کا کوئی منصوبہ نہیں : وزارت فینانس
نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرنسی کی قدر میں گراوٹ کی رپورٹ پر آج صبح روپئے کی قدر جھکولے کھانے لگی۔ وزارت فینانس کے عہدیداروں نے کہا کہ اندرون ملک روپئے کی قدر کو گھٹانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس کی قدر مارکٹ کے مطابق جاری رہے گی۔ برآمدات میں کمی کی وجہ سے گذشتہ 20 ماہ کے دوران وزارت کامرس نے یہ رپورٹ دی ہیکہ اس نے روپئے کی قدر میں امکانی کمی کا جائزہ لینے کیلئے وزارت فینانس سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزارت کامرس نے تمام امکانات پر زور دیا ہے۔ البتہ کہا ہیکہ روپئے کی قدر گھٹانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT