Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انکم ٹیکس کے دھاوے ، بینکوں اور جیویلری شاپس پر کڑی نظر

انکم ٹیکس کے دھاوے ، بینکوں اور جیویلری شاپس پر کڑی نظر

حیدرآباد۔10 نومبر (سیاست نیوز) کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں اور حیدرآباد کے مختلف مقامات پر محکمہ ٔ انکم ٹیکس کے دھاؤوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ دہلی ‘ ممبئی‘ کولکتہ‘ چینائی اور بنگلور کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی شروع کی جاچکی ہیں تاکہ غیر محسوب کرنسی نوٹوں کی تحقیقات کی جا سکیں۔ بینکوں کی قطار میں کھڑے لوگوں کے علاوہ بینک کھاتوں پر انکم ٹیکس عہدیداروں نے نظریں مرکوز کر دی ہیں لیکن ا ن حالات میں وہ غریب بھی پریشانی میں مبتلاء ہو سکتا ہے جسے بینک کاری نظام سے واقفیت نہیں ہے یا پھر اپنے گھر کو محفوظ تصور کرتے ہوئے گھر میں ہی کسی کام کیلئے یہ دولت جمع کی گئی ہو جو حکومت کی نظر میں غیر محسوب ہے۔ تلنگانہ میں چھوٹے مواضعات اور دیہی علاقوں میں موجود چھوٹے بینکوں میں بڑی رقومات جمع کئے جانے کی اطلاعات کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔جن سونے چاندی کی دکانوں میںگذشتہ دو دنوں کے دوران کروڑہا روپئے کے سونے کی فروخت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان پر بھی گہری نظر رکھی گئی ہیں اور ان کی نوٹوں کی منتقلی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ملک کے ایک نامور زیورات کے شوروم کی تمام شاخوں پر انکم ٹیکس عہدیداروں نے بیک وقت دھاوا کیا۔حیدرآباد و سکندرآباد میں موجود رئیل اسٹیٹ اور سونے چاندی کی تجارت میں مصروف افراد پرکڑی نظریں رکھی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT