Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انکم ڈیکلریشن اسکیم پر آج اے آئی آر فون ان پروگرام

انکم ڈیکلریشن اسکیم پر آج اے آئی آر فون ان پروگرام

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : آل انڈیا ریڈیو (اے آئی اے آر ) حیدرآباد ، انکم ڈیکلریشن اسکیم 2016 پر 26  جولائی کو صبح 10 تا 11 بجے دن لائیو فون ان پروگرام پرنسپال کمشنرس آف انکم ٹیکس کے ساتھ منعقد کرے گا ۔ پروگرام ہیڈ مرلی کمار نے اس کی اطلاع دی ۔ اس پروگرام کو تلنگانہ اور آندھرا کی تمام اے آئی آر اسٹیشنس بشمول 101.9 ایف ایم این یو حیدرآباد سے نشر کیا جائے گا ۔ یہ پروگرام ڈی ٹی ایچ کے ریڈیو تلگو سرویس اور ایرلائیو ایپ پر بھی دستیاب رہے گا ۔ دلچسپی رکھنے والے ان فون نمبرات 23244834 ۔ 23244836 ۔ 23238080 پر صبح 10 تا 11 بجے دن کال کرسکتے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT