Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انگریزی ہفت روزہ’سیاست‘کی اجرائی پر مبارکباد

انگریزی ہفت روزہ’سیاست‘کی اجرائی پر مبارکباد

کاماریڈی:23؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالغفار خسرو خان قائد ٹی آرایس کاماریڈی نے روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام انگریزی ہفت روزہ سیاست کی رسم اجراء کے موقع پر جناب زاہد علی خان صاحب ایڈیٹرسیاست ، نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان اور ان کی پوری ٹیم کو پرُ خلوص مبارکباد پیش کی اور بھر پور ایقان کا اظہار کیا کہ انگریزی ہفت روزہ سیاست ملت اسلامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کو درپیش لسانی ، معاشی ، اور تعلیمی حالات کے تناظر میں اپنی خصوصی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیگااور کہا کہ انگریزی ہفت روزہ’’سیاست ‘‘ سے نہ صرف اُردو طبقہ بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ مسلمانوں کے حالات سے واقف ہونے کا اہم ذریعہ بنے گا۔ محمد عبدالغفار خسرو خان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں انگریزی ہفت روزہ سیاست ’’روزنامہ ‘‘ میں تبدیل ہوجائیگا۔ جو ملت اسلامیہ کیلئے قیمتی سرمائے سے کم نہ ہوگا۔
٭٭   ایم اے جلیل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے مطابق پرائم منسٹر پندرہ نکاتی پروگرام کے رکن و صدر سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد ایم اے شکور نے روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام انگریزی ہفت روزہ سیاست کی رسم اجراء کے موقع پر جناب زاہد علی خان صاحب ایڈیٹرسیاست اور ان کی پوری ٹیم کو پرُ خلوص مبارکباد پیش کی اور بھر پور ایقان کا اظہار کیا کہ انگریزی ہفت روزہ سیاست ملت اسلامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کو درپیش لسانی ، معاشی ، اور تعلیمی حالات کے تناظر میں اپنی خصوصی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیگااور کہا کہ انگریزی ہفت روزہ’’سیاست ‘‘ سے نہ صرف اُردو طبقہ بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ مسلمانوں کے حالات سے واقف ہونے کا اہم ذریعہ بنے گا۔ صدر سوسائٹی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں انگریزی ہفت روزہ سیاست ’’روزنامہ ‘‘ میں تبدیل ہوجائیگا۔ جو ملت اسلامیہ کیلئے قیمتی سرمائے سے کم نہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT