Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلش بولروں کی ریورس سوئنگ نے پریشان کیا: مصباح

انگلش بولروں کی ریورس سوئنگ نے پریشان کیا: مصباح

بر منگھم ۔8 اگست(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم ماضی میں دنیا بھر میں اپنی ریورس سوئنگ بولنگ کی وجہ سے مشہور تھی لیکن اب ایسا لگ رہاہے کہ پاکستانی بولر ریورس سوئنگ  بھول گئے ہیں۔ عمران خان ، وسیم اکرم، وقار یونس اور سرفراز نواز جس فن کے ماہر تھے اب وہ فن غیر ملکیوں کے پاس چلا گیا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ  آخری دن کھانے کے وقفے کے بعد انگلش بولروں کی ریورس سوئنگ نے حیران کردیا۔ اینڈرسن اور براڈ نے اپنے تجربے سے ہمیں بے بس کردیا۔ہمارے بیٹسمین ریورس سوئنگ کا مقابلہ نہ کرسکے۔ یہ میرے کیر یئر کی مایوس کن شکستوں میں سے ایک ہے، میچ پر گرفت مضبوط کرکے گرفت کمزور کر گئے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جیت کا سہرا انگلش ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے ہماری برتری کے باوجود ہمیں شکست سے دوچار کیا۔ یہ میچ ختم ہوگیا ہے اس بارے میں اب نہیں سوچنا چاہتے۔ اوول ٹسٹ جیت کر سیریز برا بر کرسکتے ہیں۔ انگلش ٹیم اپنے گرائونڈ پر مشکل حریف ہے ، ہمیں ڈیڑھ سو یا دو سو رنز کی سبقت لینی چاہئے تھی۔ مصباح الحق نے کہا کہ سبقت ہم نے لی لیکن انگلینڈ نے ہمیں دباؤ میں رکھا۔ جانی بیئرسٹو اور معین علی چوتھے دن کے آخری سیشن میں اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لائے۔ پاکستان کے لئے سمیع اسلم کی کارکردگی خوشی آئند ہے۔ انہوں نے ڈسپلن بیٹنگ کی۔سمیع نے دباؤ میں بھی بہتر مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں اس کا مستقبل تابناک دکھائی دیتا ہے۔ انگلش وکٹوں  میں دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کومشکلات پیش آئی ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے پہلا ٹسٹ جیتا لیکن سوئنگ بولنگ کے سامنے ہمیں مشکل پیش آئی۔

TOPPOPULARRECENT