Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انگلش میڈیم اسکولس کے وعدہ کو پورا نہ کرنے کا حکومت تلنگانہ پر الزام

انگلش میڈیم اسکولس کے وعدہ کو پورا نہ کرنے کا حکومت تلنگانہ پر الزام

رکن پارلیمنٹ کانگریس جی سکھیندر ریڈی کی تنقید
حیدرآباد 2 اگسٹ (این ایس ایس) تلنگانہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی نے آج تعلیمی شعبہ کو ترقی دینے کے سلسلہ میں کوئی اقدامات کرنے میں ٹی آر ایس حکومت کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ چیف منسٹر  اپنے وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ آج یہاں میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ چیف منسٹر نے وعدہ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے جی تا پی جی انگلش میڈیم پر عمل درآمد کرے گی لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ اس سلسلہ میں تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ انھوں نے استفسار کیاکہ اسکولس اور کالجس میں انگلش میڈیم شروع کرنے کے لئے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT