Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انگلش میڈیم اقامتی اسکول ورنگل میں داخلے

انگلش میڈیم اقامتی اسکول ورنگل میں داخلے

ہنمکنڈہ ۔11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اقبال محی الدین پرنسپل تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل انگلش میڈیم اسکول ورنگل نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ورنگل اقامتی انگریزی میڈیم اسکول میں جماعت پنجم میں برائے سال 2016-17ء مفت داخلہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ضلع ورنگل‘ کریم نگر ‘ عادل آباد کے غریب مسلم اقلیتی طلبہ چوتھی جماعت کسی بھی میڈیم سے پڑھے ہوں درخواستیں آن لائن htt/tsrjdeegg.gov یا www.tresidential.cgggov.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اولیائے طلبہ سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو اقامتی اسکول میں داخلہ دلوائیں ۔ جہاں فیس ‘ کھانا ‘ کپڑے ‘ کتابیں اور ضروری اشیاء حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ دسویں جماعت کے نتائج دو سال سے صدفیصد رہے ‘دسویں کامیاب طلبہ کارپوریٹ کالجس میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ چند طلبہ پروفیشنل کورسیس میں بھی مفت داخلہ لے چکے ہیں ۔ ان مدرسہ میں میں قابل اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں معیاریتعلیم کا نظم ہے ۔موصوف سے سیل نمبرات 9701889877 ‘ 9704449236 پر مزید تفصیلات کیلئے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT