Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلش ٹیم فالوآن کے بعد جدوجہد میں مصروف

انگلش ٹیم فالوآن کے بعد جدوجہد میں مصروف

لندن۔22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میں انگلینڈ شکست سے خود کو محفوظ رکھنے کی جدوجہد میں مصروف ہے جیسا کہ فالوآن کے بعد تادم تحریر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 88رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن اس کے باوجود اسے اننگز شکست سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنوز 244رنز درکار ہیں ۔ وکٹ پر کپتان الیسٹر کُک 46رنز اور جیوروٹ 4رن بناکر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کے پیٹرسیڈل نے 6اوورس میں پانچ رنز دے کر ایک وکٹ ‘ جب کہ میچل مارش 22رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرچکے ہیں ۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 481رنز اسکور کرنے کے بعد انگلش ٹیم کو محض 149رنز پر ڈھیر کیا تھا ۔ انگلش ٹیم کو پہلی اننگز میں جلد پویلین کی راہ دکھانے میںمیچل جانسن اور میچل مارش نے فی کس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے اہم رول ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT