Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلش پریمیئر فٹبال لیگ:لیسٹر سٹی کی لیور پول کو 2 گول سے شکست

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ:لیسٹر سٹی کی لیور پول کو 2 گول سے شکست

لندن۔ 3 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، لیسٹر سٹی نے لیور پول اور ویسٹ ہیم نے آسٹن ویلا کو شکست دے دی۔  لیسٹر سٹی اور لیور پول کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ جمی وارڈی نے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے لیسٹر سٹی کو لیور پول کے خلاف کامیابی دلا دی، پریمیئر لیگ کے ایک اور میچ میں آسٹن ویلا کو ویسٹ ہیم کے مقابل دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یاسر شاہ کے معاملے میں پیشرفت
لاہور۔ 3 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو قائل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کے بعد یاسر شاہ کو کم سے کم سزا ملے گی۔ یاسرکا ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آئی سی سی نے انہیں معطل کر رکھا ہے، آئی سی سی نے پی سی بی سے کہا تھا کہ پاکستانی کپتان سے یاسر شاہ کے حوالے سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ لیا جائے۔ ٹسٹ کیپٹن مصباح الحق نے یاسر کے کیریکٹر سے متعلق حلف نامہ پی سی بی کو جمع کرا دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT