Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلش پریمیئر لیگ،چیلسی کاجدول میں پہلا مقام

انگلش پریمیئر لیگ،چیلسی کاجدول میں پہلا مقام

لندن ۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیموں کے جدول میں بدستور پہلے مقام پر برقرار ہے۔ ٹوٹنہم ہوٹسپر، لیور پول، مانچسٹر سٹی، مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے ، تیسرے ، چوتھے ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ اور کانٹے کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیلسی کی ٹیم 75 نشانات کے ساتھ  پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ ٹوٹنہم ہوٹسپر کی ٹیم 71 نشانات کے ساتھ دوسرے ، لیور پول کی ٹیم 66 نشانات کے ساتھ تیسرے ، مانچسٹر سٹی کی ٹیم 64 نشانات کے ساتھ چوتھے ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 60 نشانات کے ساتھ پانچویں اور آرسنل کی ٹیم 57 نشانات کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
گیل اپنا بیٹ نیلام کریں گے
نئی دہلی۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ٹوئنٹی20  کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے اولین بیٹسمین کرس گیل نے اپنا دس ہزاری بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کو امدادی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔ راجکوٹ میں گجرات لائنز کیخلاف 77 رنز کی اننگز کے دوران دس ہزار رنز کا سنگ میل پار کرنے والے اولین بیٹسمین گیل  نے حالیہ برسوں کے دوران بھرپور حمایت کیلئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ریکارڈ ساز بیٹ 6 جون کو کرس گیل فاؤنڈیشن کی لانچنگ تقریب میں نیلام کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT