Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلش پریمیئر لیگ کا ریکارڈ رونی کے نام

انگلش پریمیئر لیگ کا ریکارڈ رونی کے نام

لندن ، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے کپتان اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار وین رونی نے انگلش پریمیئر لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ لیورپول کے خلاف اسی کے ہوم گراؤنڈ پر میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کر کے رونی نے ناصرف اپنی ٹیم کو 1-0 کی کامیابی سے ہمکنار کروایا بلکہ  ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی لیورپول کے خلاف مسلسل  چوتھی کامیابی ہے۔ رونی نے اس ایک گول کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے کئے گئے گول کی تعداد 176 کر لی اور انگلش پریمیئر لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے اسٹار تھیری ہنری کے پاس تھا جنہوں نے آرسنل کی نمائندگی کرتے ہوئے 175 گول اسکور کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT