Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلش گول کیپر پال رابنسن سبکدوش

انگلش گول کیپر پال رابنسن سبکدوش

لندن۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش گول کیپر پال رابنسن نے 37سال کی عمر میں فٹ بال سے سبکدوشی کا باضابطہ اعلان کردیا۔ پریمیئر لیگ ٹیم برنلے کے ساتھ گزشتہ 18ماہ گزارنے کے باوجود وہ معاہدے سے محروم تھے۔ انہیں اپنے ملک کی 41 بین الاقوامی میچوں میں نمائندگی کا موقع ملا اور وہ فیفا ورلڈ کپ 2006 میں کوارٹرفائنل تک کے سفر میں اپنی ٹیم کے پانچوں میچز کھیلنے میں بھی کامیاب رہے۔ چار بہترین کلبوں اور ملک کی نمائندگی خوش قسمتی رہی لیکن کمر کی تکلیف اور آئندہ سیزن کی ممکنہ مشکلات پر یہ اہم فیصلہ کیا۔

روٹ اپنے ہیرو مائیکل وان کے تبصرے پر حیران
ٹرینٹ برج۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام )انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جیو روٹ اپنے بچپن کے ہیرو اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے اس تبصرے پر حیران رہ گئے کہ انگلش ٹیم ٹسٹ کرکٹ کا احترام نہیں کر رہی ہے۔ روٹ نے کہا ہے کہ مائیکل وان کی جانب سے اس طرح کا تبصرہ دراصل ناانصافی پر مبنی بیان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ مائیکل وان نے ٹرینٹ برج ٹسٹ پر تبصرے کے دوران انگلش ٹیم کی بیٹنگ کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ محض اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ انگلش ٹیم ٹسٹ کرکٹ کا احترام نہیں کر رہی اور اس طرز کی کرکٹ کی قدروں کو فراموش کر بیٹھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT