Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلنیڈ ‘ یوروکپ فٹبال 2016 کیلئے کوالیفائی

انگلنیڈ ‘ یوروکپ فٹبال 2016 کیلئے کوالیفائی

سیراولے ( سان مرینو ) 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کی ٹیم نے یہاں سان مرینو کے خلاف کوالیفائنگ میچ میں 6 – 0 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے یورو کپ 2016 کیلئے کوالیفائی ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ انگلینڈ کے کیپٹن وین رونی نے اپنی ٹیم کیلئے 13 ویں منٹ میں پنالٹی اسپاٹ سے گول کرتے ہوئے اسکور کا آغاز کیا تھا ۔ رونی نے انگلینڈ کیلئے یہ اپنے کیرئیر کا 49 واں گول اسکورک یا تھا ۔ انہوں نے انگلینڈ کے افسانوی انٹرنیشنل گول اسکورر بابی چارلٹن کے اسکور کو مساوی کرلیا ہے ۔ 30 منٹ کے بعد اسکور 2 – 0 ہوگیا تھا جب سان مرینوکے ڈیفینڈر کرسٹین برولی نے خود اپنے ہی نیٹ میں ہیڈر مار دیا ۔ انگلینڈ کیلئے آلیکس اوکسلاڈ چیمبرلان نے ہاف ٹائم سے عین قبل گول کرتے ہوئے اسکور کو 3 – 0 کردیا تھا ۔ دوسرے ہاف کے ابتداء ہی میں راس بارکلے نے گول کرتے ہوئے ٹیم کی سبقت کو آگے بڑھایا ۔ یہ انگلینڈ کیلئے ان کا پہلا گول تھا ۔ اس گول کے ایک منٹ بعد ہی آکسلیڈ چیمبرلائن نے بھی ایک گول کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مزید آگے بڑھایا ۔ دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی ہیری کین نے رائے ہڈجسن کی ٹیم کے خلاف 77 ویں منٹ میں بھی ایک گول اسکور کیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ انگلش فٹبال ٹیم یورو کپ فٹبال 2016 کیلئے کوالیفائی کر گئی ہے اور وہ یہ داخلہ پانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT