Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ اور سری لنکا کا پوائنٹس سسٹم پر غور

انگلینڈ اور سری لنکا کا پوائنٹس سسٹم پر غور

نئی دہلی ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ٹسٹ کرکٹ کی بڑی حد تک روایتی دنیا میں معمولی ردوبدل کی سعی کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف اپنی ہوم سیریز کے ونر کا پتہ چلانے کیلئے پوائنٹس پر مبنی سسٹم بروئے کار لانے کی پیشکش کی ہے۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے اس ضمن میں تجاویز وصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 19 مئی سے 5 جولائی تک تین ٹسٹ، پانچ او ڈی آئیز اور ایک ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اس طرح کا سسٹم 2013ء میں ویمنس ایشز کیلئے استعمال کیا تھا۔

 

آئی پی ایل : پنجاب کی پہلے بیٹنگ
موہالی ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آج یہاں میزبان کنگس الیون پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گوتم گمبھیر کی مہمان ٹیم اور ڈیوڈ ملر زیرقیادت میزبانوں نے اپنے اپنے گزشتہ میچ سے کوئی تبدیلی نہیں کی۔ گوتم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ شاید اس کی وجہ دوسری اننگز کے دوران اوس پڑنے کی وجہ گیندبازوں کو درپیش مشکل ہے۔ پنجاب کے اوپنرز مرلی وجئے اور مانن ووہرا نے اننگز کی شروعات کی اور تادم تحریر میزبانوں نے چوتھے اوور میں 21/1 اسکور کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT