Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ نے ایشیز سیریز پر دوبارہ قبضہ کرلیا

انگلینڈ نے ایشیز سیریز پر دوبارہ قبضہ کرلیا

NOTTINGHAM, ENGLAND - AUGUST 8: during day three of the 4th Investec Ashes Test match between England and Australia at Trent Bridge on August 8, 2015 in Nottingham, United Kingdom.

آسٹریلیا کو چوتھے ٹسٹ میں اننگز اور 78رنز کی شکست

ناٹنگھم۔8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے ایشیز سیریز پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے ‘ جیسا کہ اس نے آج یہاں آسٹریلیا کو چوتھے ٹسٹ میں ایک اننگز اور 78رنز سے شکست دے دی ۔ ٹرینٹ بریج میں منعقدہ چوتھے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیائی ٹیم کو 253رنز پر ڈھیر کرنے کے ساتھ ہی انگلش ٹیم چوتھے ٹسٹ میں کامیابی کے ساتھ ایشیز سیریز پر اپنا قبضہ جمالیا ہے جبکہ سیریز میں ایک اور مقابلہ باقی ہے ۔ آسٹریلیائی ٹیم نے تیسرے دن کا آغاز 241/7 سے کیا اور انگلینڈ کو کامیابی کیلئے درکار تین وکٹوں کے حصول کیلئے صرف 10.2اوورس کی محنت کرنی پڑی ۔ مارک ووڈ نے انگلش ٹیم کو سیریز جتوانے والی وکٹ حاصل کی جیسا کہ آسٹریلیائی بیٹسمین نیتھن لین نے گیند کو اپنی ہی وکٹوں پر دے ماری ‘ جس کے ساتھ ہی میدان پر موجود انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار جشن منایا ۔ انگلینڈ نے اس مقابلہ میں دو دن اور دو سیشن قبل ہی کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس کامیابی کے ذریعہ ٹیم نے پانچ مقابلوں کی ایشیز سیریز میں 3-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے جب کہ سیریز کا آخری مقابلہ اوول میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ نے گذشتہ 7ایشیز سیریز میں پانچ سیریز اپنے نام کرلی ہے

اور یہ اپنے میدانوں پر اس کی پانچویں سیریز ہے ۔ آسٹریلیا کیلئے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز ڈیوڈ وارنر نے بنائے جنہوں نے کل آؤٹ ہونے سے قبل 64رنز کی اننگز کھیلنے کے علاوہ ساتھی اوپنر راجرس (52) کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے 113رنز کی پارٹنرشپ نبھائی لیکن اوپنرس کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیائی بیٹسمین تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے ۔ لوور آرڈر میں ایڈم ووجس نے 118 گیندوں میں 7چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 51رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی ناکامی کو کچھ وقت تک ٹالنے کی کوشش کی ۔ تاہم وہ اننگز شکست کو بچا نہ سکے ۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کیلئے بین اسٹوکس کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 36رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ووڈ نے 69رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیائی بیٹنگ شعبہ کو تہس نہس کرنے والے اسٹیورٹ براڈ کو دوسری اننگز میں 36رنز کے عوض صرف ایک کامیابی حاصل ہوئی اور وہ مقابلہ میں 10وکٹوں کا حصول نہ کرسکیں ۔آسٹریلیائی ٹیم کو پہلی اننگز میں 60رنز پر ڈھیر کرنے میں براڈ نے 15رنز کے عوض 8کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے کلیدی رول ادا کیا ہے اور ان کے اس شاندار مظاہرہ پر براڈ کو مقابلہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT