Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کپ جیت سکتا ہے: السٹر کُک

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کپ جیت سکتا ہے: السٹر کُک

لندن۔ 2 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)  انگلینڈ ٹسٹ کرکٹ کپتان السٹر کُک نے کہا کہ انگلینڈ آئندہ ماہ ہندوستان میں ہونے والے ٹی 20 کا عالمی کپ جیت سکتا ہے ۔ ٹیم میں جو روٹ، بین اسٹوکس اور جوز بٹلر جیسے میچ جتوانے والے کھلاڑی موجود ہیں۔ کُک  نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انگلینڈ کے پاس اب ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو تن تنہا ہی میچ جتوا سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے پاس کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں ٹی 20 کا عالمی کپ جیتنے کا زیادہ موقع ہے کیونکہ یہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کُک کے مطابق ٹی 20کرکٹ میں ہمیشہ قسمت کا دخل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کی بہترین ٹیم ہی ٹورنمنٹ کی فاتح ہوتی ہے کیونکہ یہ ایک مختصر عرصے کا فارمیٹ ہوتا ہے جس میں صرف ایک ہی ٹیم کو اعتماد ملتا ہے اور وہ جیت جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT