Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کو سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کا موقع

انگلینڈ کو سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کا موقع

لندن ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز وائٹ واش کا موقع ہے اور وہ یہی امید کریں گے کہ اس ہفتے لارڈز میں یہ کام بحسن خوبی تکمیل پائے حالانکہ انجیلو میتھیوز زیرقیادت دورہ کنندگان میں بہتری کی علامتیں واضح نظر آئی ہیں۔ انگلینڈ کو تین میچ کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل ہے اور تیسرا و آخری ٹسٹ جمعرات 9 جون کو یہاں شروع ہورہا ہے۔ السٹیر کک کی میزبان ٹیم یہی کوشش کرے گی کہ سیریز جیت لینے کے بعد تن آسانی کا کوئی مظاہرہ نہ ہونے پائے۔ گزشتہ سال انگلینڈ ایشز جیتنے کے بعد آسٹریلیا کے مقابل دی اوول میں پانچواں ٹسٹ 47 رنز سے ہار گیا تھا۔ جنوری میں جنوبی افریقہ میں بھی کچھ اسی طرح ہوا جب وہ 2-0 سے سیریز جیت کے بعد سنچورین میں چوتھا ٹسٹ 280 رنز سے ہارے تھے۔ سری لنکا کو دوسرے ٹسٹ میں شکست ضرور ہوئی مگر مہمانوں نے اچھی مزاحمت کا مظاہرہ پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT