Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کیخلاف جنوبی افریقہ کے نئے عالمی ریکارڈ

انگلینڈ کیخلاف جنوبی افریقہ کے نئے عالمی ریکارڈ

جوہانسبرگ۔ 16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ (پروٹیز )نے مہان ٹیم کے خلاف نئے عالمی ریکارڈ بنا دیئے۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ٹسٹ میچ کی پہلی  اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تاہم حیران کن طور پر پوری اننگز میں کوئی بھی کھلاڑی ففٹی تک اسکور نہ کر سکا اور ڈین ایلگر 46 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز پر نظر دوڑائی جائے تو تمام 11 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہوئے لیکن کوئی کھلاڑی ففٹی 50 رنز نہ بناسکا۔ ٹسٹ کرکٹ کی ایک صدی سے زائد پرانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام بلے باز دو ہندسوں میں داخل ہوئے ہوں لیکن کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہ بنا سکا ہو۔ اس کے علاوہ ماضی میں صرف ایک ہی ٹیم ایسی ہے جس نے جنوبی افریقہ کے 313 سے زیادہ رنز بنائے اور کوئی بھی کھلاڑی ففٹی نہ بنا سکا۔ انگلینڈ نے 1985-86 کے پورٹ آف اسپین ٹسٹ میں 315 رنز بنائے تھے اور ڈیوڈ گاور 47 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے تاہم اننگز کا سب سے زیادہ اسکور ایکسٹراز کا تھا جن کی تعداد 59 تھی۔

TOPPOPULARRECENT