Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کیخلاف ٹیم شاندار واپسی کیلئے پرعزم:آملہ

انگلینڈ کیخلاف ٹیم شاندار واپسی کیلئے پرعزم:آملہ

لندن۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں شاندار واپسی کرینگے۔انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹسٹ میں211 رنز سے شکست دی ہے۔ اپنے انٹرویو میں اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی تاہم وہ شکست کو بھلا کر آئندہ میچ کیلئے میدان میں اتریں گے اور کوشش ہوگئی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ ہو۔ آملہ نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کریں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 جولائی کو ٹرینٹ برج میں شروع ہوگا۔

 

TOPPOPULARRECENT