Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کیخلاف پریکٹس میچ: رائیڈو کی سنچری۔ دھونی، یوراج کی ففٹیاں

انگلینڈ کیخلاف پریکٹس میچ: رائیڈو کی سنچری۔ دھونی، یوراج کی ففٹیاں

ممبئی ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امباٹی رائیڈو نے انگلینڈ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں آج یہاں سنچری بنائی جبکہ ایم ایس دھونی نے 40 گیندوں میں 68 اور یوراج سنگھ نے بھی 48 گیندوں میں عمدہ 56 رنز کے ساتھ ففٹیاں بنائے اور انڈیا A نے مقررہ 50 اوورز میں 304/4 کا اسکور کھڑا کیا۔ دن ؍ رات کے میچ میں ایک اور کھلاڑی شکھر دھون جنھوں نے واپسی کی ہے، 63 رنز 84 گیندوں میں بنائے۔ انگلینڈ کیلئے ڈیوڈ ویلی نے 2/55 کے اعداد وش شمار درج کرائے۔ برابورن اسٹیڈیم میں شائقین نے بالخصوص دھونی کا پُرجوش استقبال کیا۔ دھونی کی دھواں دھار بیٹنگ پر ایک پرستار دوڑتے ہوئے میدان پر پہنچ گیا ۔
افغانستان کو آئی سی سی کی مکمل رکنیت مطلوب، جامع رپورٹ کی تیاری
دبئی ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے فبروری میں ’فل ممبر‘ کا درجہ حاصل کرنے کا مشتاق ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے کرکٹ بورڈ حکام اس ضمن میں کسوٹی پر کھرے اُترنے کیلئے جامع رپورٹ کی تیاری میں مشغول ہیں۔ آئی سی سی کی مکمل رکنیت کیلئے رہنما کسوٹی میں بیان کیا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کو ٹسٹ کرکٹ کھیلنے سے قبل لازماً باقاعدگی سے فرسٹ کلاس کرکٹ (ڈومیسٹک 3-4 روزہ کامپٹیشن ) کھیلتے رہنا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT