Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کی دلیرانہ بیاٹنگ کے باوجود مقابلہ ڈرا

انگلینڈ کی دلیرانہ بیاٹنگ کے باوجود مقابلہ ڈرا

ابوظہبی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان یہاں منعقدہ پہلے ٹسٹ کا پانچواں دن انتہائی دلچسپ رہا جہاں پاکستانی ٹیم کی وکٹیں دوسری اننگز میں یکے بعد دیگر پویلین لوٹتی رہی تو دوسری جانب کامیابی کے لئے مطلوبہ 99 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے تیز رفتار لیکن دلیرانہ بیاٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ کامیابی کے قریب پہونچ چکی تھی لیکن ناقص روشنی کے باعث مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح انگلش ٹیم کو کامیابی کے لئے 99 رنز کا نشانہ ملا جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 11 رنز بنالئے تھے۔ ناقص روشنی کے باعث مقابلہ کو تقریباً 8 اوورس قبل ختم کردیا گیا اور اگر انگلش ٹیم کو دن کے مکمل اوورس کھیلنے کا موقع ملتا تو وہ بہ آسانی کامیاب ہوجاتی۔ انگلینڈ کے لئے جیوروٹ 29 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز اور ایان بیل 6 گیندوں میں 5 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ آؤٹ ہونے والوں میں معین علی (11) ، جوس بٹلر (4) ، بین اسٹوک (2) اور بیرسٹو (15) شامل ہیں۔ بیرسٹو نے وہاب ریاض کے ایک اوور میں 17 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوانے کی کوشش بھی کی۔ انگلش ٹیم کے کپتان و اوپنر الیسٹر کُک جنھوں نے پہلی اننگز میں شاندار اور ریکارڈ ڈبل سنچری اسکور کی تھی وہ بیاٹنگ کے لئے میدان پر نہیں پہونچے بلکہ اُن بیٹسمنوں کو روانہ کیا جو تیزی سے رنز اسکور کرسکتے تھے۔ واضح رہے پاکستان نے پہلی اننگز میں 523 جبکہ انگلینڈ نے 598 رنز اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT