Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کی 24 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف کامیابی

انگلینڈ کی 24 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف کامیابی

ڈربی۔10جولائی (سیاست ڈ اٹ کام ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں کیتھرین برنٹ نے انگلینڈ کا 24 سالہ طویل انتظار کو اس وقت ختم کیا جب ان کی ناقابل شکست 45 رنز اور دو وکٹوں کی آل راؤنڈ کارکردگی نے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا کیخلاف تین رنز کی قریبی کامیابی کو ممکن بنا لیا۔ویسٹ انڈیز نے پلیئر آف دی میچ انیسہ محمد اور مریسا اگوئیلیرا کے عمدہ کھیل کی وجہ سے سری لنکا کو 47 رنز سے شکست دی۔کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 259 رنز بنائے جس میں ٹیمی بیومونٹ کے 49 اور سارا ٹیلر کے 35 رنز نے اچھا آغاز فارم فراہم کیا تاہم کیتھرین برنٹ کے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے گئے ناقابل شکست 45 رنز نے اہم کردار نبھایا۔ جینی گن نے 39،نٹالی اسکیور نے 29 اور ڈینیئل ویاٹ نے بھی 27 رنز کا اضافہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیزے ویلانی نے تین اور کرسٹن بیمز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں آسٹریلین ٹیم اچھے آغاز کے باوجود اس وقت پھسل گئی جب اختتامی کھلاڑیوں کی ناکامی کے سبب اسے اپنے ہدف سے تین رنز پیچھے رہ کر آٹھ وکٹوں پر 256 رنز ہی بنا سکی۔الیزے پیری نے 70 اور کپتان میگ لیننگ نے 40 رنز اسکور کئے جبکہ بیتھ مونی 31،نکول بولٹن 26 اور الیکس بلیکویل 21 رنز کا اضافہ کر سکیں۔ انگلینڈ کی جانب سے پلیئر آف دی میچ کیتھرین برنٹ کے علاوہ الیکس ہارٹلی اور جینی گن نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ویمنز ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو آخری مرتبہ 1993ء میں گلڈ فورڈ پر 43 رنز سے شکست دی تھی اور اس کے بعد دونوں ٹیمیں 24 سالہ عرصے میں میگا ایونٹ کے دوران چھ مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں لیکن پانچ مرتبہ آسٹریلین ٹیم فاتح رہی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT