Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کا مستحکم موقف

انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کا مستحکم موقف

 

ٹرینٹ برج ۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ کرکے برتری کے ساتھ اپنا موقف مضبوط کردلیا ہے۔ٹرینٹ برج میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن کھیل کا آغاز جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 309 رنز سے کیا لیکن جیمز اینڈرسن کی بہترین بولنگ کی بدولت پوری ٹیم 335 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ 78 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوئنٹن ڈی کوک68 اور ورنان فلینڈر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 5 اور اسٹورٹ براڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور بین اسٹوکس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کے کپتان جوروٹ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے ابتدائی نقصان کے بعد اپنا موقف بہتر بنالیا تھا لیکن جنوبی افریقی بولرز نے ان کی اننگز کا خاتمہ کیا جس کے بعد انگلش بیٹسمینس ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ جوروٹ 78 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹوں پر 143 رنز تھا جبکہ سابق کپتان الیسٹرکک کی ناقص فارم کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا اور صرف 3 رنز بنا کر فلینڈر کو وکٹ دے بیٹھے۔ جونی بیئراسٹو 45 اور گیری بیلنس نے 27 رنز بنائے، معین علی کی اننگز 18 رنز تک محدود رہی۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو انھیں پہلی اننگز میں 130 رنز کے خسارے کا سامنا رہا۔جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور کیشیو مہاراج نے فی کس 3 وکٹیں حاصل کیں، مورکل اور فلینڈر کو 2 وکٹیں ملیں۔

TOPPOPULARRECENT