Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سیموئلز ٹیم سے خارج

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سیموئلز ٹیم سے خارج

جمائیکا ۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کو ٹیم سے باہر کردیا ہے۔مارلن سیموئلز نے 2016 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد انھیں زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی سیریز کے لئے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔دائیں ہاتھ کے آف اسپنر سیموئلز کے بولنگ ایکشن کو ایک سال کی پابندی کے بعد حال ہی میں درست قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی میچوں میں بولنگ کی اجازت دی گئی ہے۔71 ٹسٹ اور 187 ونڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ سیموئلز کے بولنگ ایکشن کو دسمبر 2015 میں غیرقانونی قرار دے کر پابندی عائد کردی گئی تھی۔دوسری جانب سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں دو کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کے لئے لاہور آنے کو تیار ہیں۔ پی ایس ایل کے فائنل کے لئے لاہور آنے کو تیار کھلاڑی جو ویسٹ انڈیز ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں ان میں میگوئیل کمنز اور جیسن محمد شامل ہیں۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کے باعث کرس گیل سمیت کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا جارہا ہے جبکہ یہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سیموئلز کے علاوہ ڈیرن سیمی، کرس گیل، کیرون پولارڈ، سنیل نارائن اور براوو جیسے کھلاڑی ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے دومیچ 3 مارچ اور 5 مارچ کو انٹیگا میں کھیلے جائیں گے اور تیسرا میچ 9 مارچ کو بارباڈوس میں ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کا 15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ جیسن ہولڈر(کپتان)، دیوندرا بشو، کارلوس بریتھویٹ، کریگ بریتھویٹ، جوناتھن کارٹر، میگوئیل کمنز، شین ڈاؤریچ، شینن گیبرئیل، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرون پاؤل، اور رومین پاؤل۔

آئر لینڈ 2018 میں ٹسٹ کھیلنے کے لئے پرعزم
بلفاسٹ۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آئر لینڈ نے 2018  میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کو اپنا ہدف بنا لیا۔ کرکٹ آئر لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ورین ڈیوٹروم نے کہا کہ ابھی سال ٹسٹ میچز کھیلنے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور ایسا آئندہ سال ممکن ہوسکتا ہے۔ آئی سی سی کہہ چکی ہے کہ وہ اپریل میں بورڈ اجلاس کے دوران آئر لینڈ اور افغانستان کو ٹسٹ درجہ دینے کا فیصلہ کر ے گی۔

TOPPOPULARRECENT