Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو تیسرے ٹسٹ میں بھی شکست

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو تیسرے ٹسٹ میں بھی شکست

برمنگھم ۔8 اگست(سیاست ڈاٹ کام)  تیسرے  ٹسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 141 رنز سے شکست دے دی اور رواں سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔میچ کے آخری دن انگلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لئے 343 رنز کا نشا نہ دیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم 201 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔دوسری اننگز کے دوران پاکستانی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئی اور انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی دوسری اننگز کے آغاز پر محمد حفیظ دو رنز بناکر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد دوسری وکٹ کے لئے سمیع اسلم اور اظہر علی نے 73 رنز کی شراکت قائم کی جسے معین علی نے اظہر علی (38) کو آؤٹ کرکے توڑا۔یونس خان چار، مصباح الحق 10، اسد شفیق اور سرفراز احمد صفر، یاسر شاہ 7، محمد عامر 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ نوجوان اوپنر سمیع اسلم نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان اور راحت علی نے آخر میں مزاحمت کرتے ہوئے 50 رنز کی پارٹنر شپ کی تاہم سہیل خان 36 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، ووکس، اسٹیون فن اور معین علی نے فی کس 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں دن کے آغاز میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگزکا آغاز 414 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا۔آغاز سے ہی انگلش بیٹسیمنوں نے پاکستانی بولرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور معین علی نے یاسر شاہ کے پہلے اوور میں ایک چوکے اور دو چھکوں کے ساتھ اپنے عزائم کا اظہار کیا، تاہم پاکستانی لیگ اسپنر جونی بئیر اسٹو کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔معین علی نے 96 گیندوں پر 86 رنز بنائے جس کے بعد کک نے انگلینڈ کی اننگز 445 رنز چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی۔ انگلینڈ نے جب چوتھے دن کھیل کا اختتام کیا تو معین علی 60 اور جونی بیئراسٹو 82 رنز بنا کر کھیل رہے تھے اور انگلینڈ نے پہلی اننگز میں خسارے میں جانے کے بعد دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 414 رنز بنائے تھے۔

 

مشعل تھامنے والا برازیلی سرجن دوسرے دن چل بسا
ریوڈی جینرو ۔8 اگست(سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر آئیو پٹانگائے اولمپکس مشعل تھامنے کا اعزاز حاصل کرنے کے ایک دن بعد ہی چلے بسے۔ انہوں نے جسمانی خدوخال کو مصنوعی طریقوں سے دیدہ زیب بنانے کی تکنیک متعارف کروائی تھی۔ ان کی عمر 90 سال سے زائد تھی، انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

TOPPOPULARRECENT