Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پاکستان کا مستحکم موقف

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پاکستان کا مستحکم موقف

میزبان ٹیم کیلئے شکست سے بچنا آسان نہیں۔ مہمان فاسٹ بولرس کی بہترین گیند بازی

لندن 17 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں چوتھے دن چائے کے وقفہ سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے اپنے موقف کو مستحکم بنالیا ہے ۔ اسے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے چار وکٹس درکار ہیں جبکہ انگلش ٹیم کو جیت کیلئے مزید 130 رنز بنانے ہونگے ۔ کھیل کے ابھی چار سے زیادہ سشن باقی ہیں۔ پاکستان نے اس ٹسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 339 اور دوسر ی اننگز میں 215 رن بنائے تھے ۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنانے تھے ۔ اس نے اپنی دوسری اننگز میں جیت کیلئے 283 رنوں کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے چوتھے دن چائے کے وقفہ سے قبل تک چھ وکٹس کے نقصان سے 153 رنز بنالئے تھے ۔ اسے جیت کیلئے مزید 130 رنوں کی ضرورت ہے جبکہ پاکستانی بولرس نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے اس کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو
پویلین واپس بھیج دیا ہے ۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے انگلش ٹیم کے چار وکٹس لینے ہونگے ۔ پاکستانی بولرس راحت علی ‘ یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو دفاعی انداز کرنے پر مجبور کردیا ہے اور اس کے تقریبا تمام ٹاپ آرڈر بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان کیلئے راحت علی نے تین وکٹس حاصل کئے جبکہ یاسر شاہ کو دو اور وہاب ریاض کو ایک وکٹ حاصل ہوئی ۔ آخری اطلاعات ملنے تک انگلینڈ کیلئے جیمی بئیرسٹو 26  رن بناکر کھیل رہے تھے جبکہ کرس ووکس پانچ رن پر کھیل رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT