Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم 226پر آؤٹ

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم 226پر آؤٹ

مانچسٹر ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ٹرافورڈ میں جاری چوتھے کرکٹ ٹسٹ میچ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں بنائے گئے 362 رن کے جواب میں کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 226 رن پر آؤٹ کردیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اتوار کو کھیل شروع ہونے کے بعد 3.4 ویں اوور میں جنوبی افریقہ کا واحد وکٹ بھی لے لیا ۔ اشوارٹ بورڈ کی گیند پر ڈوٹین الیور (4) کو وکٹ کیپر جانی بیراسٹو نے کیچ آؤٹ کردیا ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم جو گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک 9 وکٹ کے نقصان سے 220 رن بناچکی تھی ۔ آج اس کے اسکور میں صرف چھ رن کا اضافہ ہوسکا تھا ۔ اینڈرسن نے ان سے موسوم جیمس اینڈرسن اینڈے بولنگ کرتے ہوئے 17 اوورس میں 38 رن دے کر چار وکٹس حاصل کیا ۔ انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر جیمس اینڈرسن نے اپنے لینکا شائیر ہوم گراؤنڈ پر بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بیٹسمین 50 رنز نہیں بناسکا ۔ ٹیمبا باؤما 46 رن بناکر سرفہرست رہے ۔ بیراشو دسویں وکٹ پر کھیلتے ہوئے 99 رن بناسکے ۔ انہوں نے صرف 55 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی ۔ وہ محض ایک رن کی کمی کے سبب چوتھی ٹسٹ سنچری بنانے سے محروم رہے ۔

TOPPOPULARRECENT