Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیون فن ان فٹ ہو کر وطن واپس

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیون فن ان فٹ ہو کر وطن واپس

ابوظہبی ۔ 14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیون فن اَن فٹ ہو کر وطن واپس جا رہے ہیں۔ فن کے بائیں پیر کے پنجے میں تکلیف ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انھیں علاج اور فٹ ہونے کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا لہٰذا انھیں وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔ 26 سالہ فن نے 26 ٹسٹ میچوں میں ایک سو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔انگلینڈ نے فن کے متبادل کے طور پر کرس جورڈن کو ٹسٹ اور ونڈے اسکواڈز میں شامل کر لیا ہے جنھوں نے آٹھ ٹسٹ میچوں میں 21 اور 24 ون ڈے میچوں میں 39 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سیریز میں پاکستانی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار رہی ہے۔ بیٹسمین اظہرعلی پیر میں زخم اور یاسر شاہ کمر کی تکلیف کے سبب پہلا ٹسٹ نہیں کھیل سکے ۔ تاہم پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کو یقین ہیکہ یہ دونوں کھلاڑی دوسرے ٹسٹ تک فٹ ہو جائیں گے۔دوسرا ٹسٹ میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT