Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ ہمیں آسان نہ سمجھے:متھالی کا انتباہ

انگلینڈ ہمیں آسان نہ سمجھے:متھالی کا انتباہ

ڈربی۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ) آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ میں کمال کی کارکردگی کے بعد فائنل میں جگہ بنا چکی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے اتوار کو ہونے والے خطابی مقابلے سے پہلے مخالف ٹیم انگلینڈ کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ہندستان چھ مرتبہ کی چمپئن آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں 36 رنز سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہوئی ہے اور اب اس کے سامنے میزبان انگلینڈ ہوگی۔متھالی کی کپتانی میں قومی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی کپ خطاب اپنے نام کر تاریخ رقم کرنے سے اب ایک قدم ہی دور ہے ۔ہندستانی ٹیم اب اعتماد سے لبریز دکھائی دے رہی ہے اور فائنل میں وہ جیت کیلئے برابری کی دعویدار ہے کیونکہ ٹورنمنٹ کے لیگ مرحلے میں اس نے اپنی مہم کا آغاز ہی میزبان انگلینڈ کے خلاف 35 رنز کی جیت سے کیا تھا۔ ہندستان ابھی اتوار کو لارڈس میں انگلینڈ کا دوسری مرتبہ مقابلہ کرنے اترے گی۔کپتان اور ونڈے کی بہترین اسکورر متھالی نے کہا کہ بطور ٹیم ہم سب فائنل میں جگہ بنا کر بہت خوش ہیں۔ ہندستان نے سال2005 میں پہلی مرتبہ عالمی کپ فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن آسٹریلیا سے شکست کے بعد وہ خطاب سے چوک گئی۔فائنل کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی جانتے تھے کہ ٹورنمنٹ ہمارے لئے آسان نہیں ہونے والا ہے لیکن ہماری لڑکیوں نے ہر صورتحال کے مطابق ٹیم کی ضرورت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔چاہے بولر ہوں یا بلے باز سبھی نے ٹیم کے لئے مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا پر فتح کے بعد کھلاڑیوں میں فائنل کو لے کر ایک الگ ہی جذبہ ہے ۔متھالی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا لیکن یہ انحصار کرتا ہے کہ اس دن آپ کیسا کھیلتے ہیں۔ہمیں اپنی حکمت عملی اور منصوبوں پر کام کرنا پڑے گا کیونکہ انگلینڈ نے بھی گزشتہ میچ ہارنے کے بعد واپسی کی اور وہ فائنل میں ہے ۔کپتان نے کہا کہ انگلینڈ گھریلو ٹیم ہے اور اپنی زمین پر کھیل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT