Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ ۔سری لنکا ٹسٹ سیریز کا 19 مئی سے آغاز

انگلینڈ ۔سری لنکا ٹسٹ سیریز کا 19 مئی سے آغاز

انجیلو میتھیوز کو جئے وردھنے سے انگلینڈ کے بارے میں مشوروں کی توقع
لندن۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے کپتان سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے اُمید ظاہر کی ہے کہ رواں مہینہ کے اواخر میں انگلینڈ کے ساتھ شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز میں مہیلا جئے وردھنے کو حاصل انگلینڈ ٹیم کی اندرونی معلومات سے استفادہ کیا جائے گا۔ جئے وردھنے سری لنکا کے ایک عظیم بیٹسمین ہیں لیکن گزشتہ سال 50 اوورس کے ورلڈ کپ سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے اور حال ہی میں انگلینڈ کیلئے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دیئے تھے۔ انہوں نے ہندوستان میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 ٹورنمنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کی رہنمائی کی تھی جس کے نتیجہ میں یہ ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ جئے وردھنے اگرچہ برطانیہ کی اندرون ملک ہونے والے ٹی۔ 20 کرکٹ مقابلوں کے ضمن میں سمرسٹ کی طرف سے کھیلیں گے لیکن ہیڈنگ لے میں 19 مئی سے شروع ہونے والی تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ان کا کوئی باضابطہ رول نہیں ہے لیکن میتھیوز کے مطابق جئے وردھنے ٹیلی ویژن کمنٹریز کا نیا رول ادا کررہے ہیں اور وہ (میتھیوز) ان سے ضروری مشورے لیں گے۔ میتھیوز اپنے ملک کے ایک اور سینئر کرکٹر کمار سنگاکارا کے گجرات سے بھی استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ سنگاکارا اگرچہ اب بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہوچکے ہیں لیکن لندن سرے ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں۔ میتھیوز نے لارڈس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں تک کرکٹ کا سوال ہے دیانت داری کے ساتھ کہا جاسکتا ہے، اس میں کوئی راز نہیں رہتے۔ مجھے یقین ہے کہ مہیلا اور سنگاکارا ہمیں ضروری مشورے دیں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT