Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ ۔ آسٹریلیا دوسرا ونڈے

انگلینڈ ۔ آسٹریلیا دوسرا ونڈے

لندن ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیون اسمتھ اور جارج بیلی کے ساتھ مچل مارش کی ہاف سنچریوں کے بل بوتے پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میں آج یہاں لارڈز میں 309/7 اسکور کئے۔ ابتدا میں بارش کے سبب یہ میچ 49 اوورز فی ٹیم تک محدود کیا گیا۔ میزبانوں نے پہلے ونڈے میچ ناکامی کے باوجود غیرمتبدلہ ٹیم کا اعلان کیا۔ اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا حالانکہ پہلے میچ میں وہ ٹارگٹ کے تعاقب میں ناکام ہوئے تھے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 1 کے انفرادی اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور دیگر اوپنر جو برنس نے 22 رنز بنائے۔ تاہم کپتان اسمتھ (70) اور بیلی (54) کی دوسری وکٹ کیلئے 99 رنز کی پارٹنرشپ نے اچھی بنیاد رکھی۔ گلن میکسویل نے 49 رنز بنائے۔ لوور آرڈر میں مارش نے دھواں دھار 64 رنز (31 گیندیں) بنائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT