Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ ۔ سری لنکا پہلا ونڈے دلچسپ انداز میں ٹائی ہوگیا

انگلینڈ ۔ سری لنکا پہلا ونڈے دلچسپ انداز میں ٹائی ہوگیا

ٹرینٹ برج ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) دسویں نمبر کے بیٹسمن لیام پلنکٹ نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگایا جس کے ساتھ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا مقابلہ ٹائی ہوگیا۔ اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر مہمانوں کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا تھا جنھوں نے کپتان انجیلو میتھیوز (73) اور سیکوگے پرسنا (59) کی ہاف سنچریوں کی مدد سے 286/9 اسکور کئے۔ 290 کے ٹارگٹ پر انگلش ٹیم کو آخری اوور میں جیت کیلئے 14 رنز بنانے تھے مگر 13 رنز بن پائے۔ کرس ووکس کو 8 ویں نمبر پر 95 ناٹ آؤٹ اسکور کرنے پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انگلینڈ کا اسکور 286/8 ہوا۔

 

TOPPOPULARRECENT