Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / انگن واڑی ورکرس احتجاج پر کرناٹک اسمبلی میں ہنگامہ

انگن واڑی ورکرس احتجاج پر کرناٹک اسمبلی میں ہنگامہ

بنگلورو ۔ 21 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں سینکڑوں آنگن واڑی ورکرس کے احتجاج کے مسئلہ کو لے کر آج اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا ۔ اُجرت میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکرس احتجاج کررہے ہیں ۔ ایوان میں اپوزیشن اور حکمراں کانگریس ارکان پارٹی کے درمیان بحث ہوئی ۔ دونوں جانب ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے گئے ۔ بی جے پی اور جنتادل ایس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آنگن واڑی ورکرس کے مطالبہ کو فوری قبول کرلے اور ماہانہ 10,000 روپئے اقل ترین اُجرت طئے کردے ۔ چیف منسٹر سدارامیا کی زیرقیادت سرکاری بنچوں نے الزام عائد کیا کہ مرکز نے ہی اپنے حصہ کی رقم کو کم کردیا ہے ۔ یہ پروگرام مرکز سے اسپانسر کردہ پروگرام ہے ۔ مرکز نے فنڈ جاری کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا ہے تو سارا بوجھ ریاستی حکومت پر عائد ہورہا ہے ۔ سینکڑوں آنگن واڑی ورکرس کے احتجاج کے باعث بنگلور کے فریڈم پارک میں زبردست ہنگامہ آرائی دیکھی جارہی ہے ۔ یہ ورکرس یہاں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT