Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگوٹھے کے عالمی ریسلنگ مقابلے

انگوٹھے کے عالمی ریسلنگ مقابلے

لندن۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ میں انگوٹھے کی ریسلنگ نے سب کو حیران کردیا۔دلچسپ بات یہ تھی کہ اس ریسلنگ کو لڑنے کیلئے اکھاڑے میں نہیں اترنا پڑا تھا بلکہ بیٹھے بیٹھے لڑائی کرنی تھی اور وہ بھی اپنی پوری قوت کے ساتھ اپنے انگوٹھے کو رنگ نما بکس میں ڈال کر اپنی قوت کا اظہار کرنا تھا، بس پھر کیا تھا ہر کھلاڑی اپنے انگوٹھے کا زور لگاتا ہوا کامیابی کیلئے کوشاں تھا اور دیکھنے والے خوب لطف اندوز ہورہے تھے۔ مردوں اور خواتین کی علیحدہ ریسلنگ کا انعقاد کیا گیا اور سب ہی نے اس منفرد مقابلے کا لطف اٹھایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT