Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انیس الغرباء کامپلکس کی تعمیر کا فیصلہ کے سی آر سے اظہار تشکر

انیس الغرباء کامپلکس کی تعمیر کا فیصلہ کے سی آر سے اظہار تشکر

حیدرآباد 21 جون (پریس نوٹ) صدرنشین سٹ ون میر عنایت علی باقری نے یتیم خانہ انیس الغرباء نامپلی کیلئے ہمہ منزلہ کامپلکس کی تعمیر پر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس خصوص میں مسلمانوں کی طرف سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے آج ایک بیان میں بتایا کہ کے سی آر نے یہ جو کام کیا ہے وہ دل والے ہی کرتے ہیں اور ان کا دل ہی جو انھوں نے یتیموں کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے عالیشان کامپلکس کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور حکام کو جلد از جلد اس کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عنایت علی باقری نے بتایا کہ کے سی آر نے غریبوں کے ہمدرد اور اقلیتوں کے کاز کے چمپئن ہیں۔ صدرنشین سٹ ون نے بتایا کہ تلنگانہ اور بالخصوص دارالحکومت حیدرآباد کے مسلمان کے سی آر کو دل و جان سے چاہتے ہیں اور انھوں نے انیس الغرباء کے لئے شاندار کامپلکس کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے اور اس یتیم خانہ میں یتیموں کے قیام و طعام کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے اور اس یتیم حانہ میں یتیم بچوں کے لئے ڈگری کی سطح تک تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بے نظیر قدم اُٹھاتے ہوئے ان کے دل میں اور بھی مقام پیدا کرلیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT